نیب کی کارکردگی سےپاکستانیوں کی اکثریت خوش

نیب کی کارکردگی سےپاکستانیوں کی اکثریت خوش


اسلام آباد(24نیوز) نیب کی کارکردگی سےپاکستانیوں کی اکثریت خوش ہے۔گیلپ کےسروے کونیب نےخوش آئندقراردےدیا۔چیئرمین نیب نےکہہ دیاکہ بدعنوان عناصرکےخلاف کارروائیاں جاری رہیں 

پاکستانیوں کی بڑی تعداد نیب کی کارکردگی سے خوش ہے،گیلپ نےسروے جاری کردیا۔ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد پاکستانیوں نے نیب کی کارکردگی کو اطمینان بخش قراردیا ہے جبکہ 37 فیصد پاکستانیوں نے اس کے برعکس رائے دی ہے،سروے کے مطابق 29فیصد پاکستانیوں نے مکمل اطمینان اور30 فیصد پاکستانیوں نے اوسطا اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ 18فیصد پاکستانی مکمل طورپرنیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

دوسری جانب گیلپ کےسروےکونیب نےخوش آئندقراردےدیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔چیرمین نیب کہتےہیں کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کی بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائیاں عوام کے نیب پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔