کراچی: پولیس کی کارروائی، 6 خطرناک ڈکیت گرفتار

کراچی: پولیس کی کارروائی، 6 خطرناک ڈکیت گرفتار


کراچی (24 نیوز)کوئٹہ میں وارداتیں کرنے والا گروہ کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا ،اے سی ایل سی نے کارروائی کرکے کوئٹہ میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں مطلوب تین ملزمان سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے سی ایل سی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں تاجر کے گھر ساڑھے 5 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والےملزمان کو گرفتار کرلیا  ہے جبکہ ملزمان نے سو سے زائد اسٹریٹ کرائم کرنے کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں ساڑھے 5 کروڑ کی ڈکیتی کے مدعی عطااللہکی جانب سے پولیس پارٹی کو 12 لاکھ روپے انعام بھی دیا گیا ہے۔

متاثرہ تاجر کا کہنا تھا کہ پولیس کی محنت سے ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 

ملزمان واردات کرنے کے بعد چوری شدہ رقم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنواتے تھےاور دوران ڈکیتی جن خواتین کے زیور نہ اترتے ان کا گلا کاٹ دیتے تھے۔