عام انتخابات ، آر ٹی ایس سسٹم بیٹھا یا نہیں؟ نادرا نے وضاحت کردی

عام انتخابات ، آر ٹی ایس سسٹم بیٹھا یا نہیں؟ نادرا نے وضاحت کردی


اسلام آباد(24نیوز) عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا، نادرا نے سافٹ ویئر کو درست اور ذیلی اداروں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا.

آرٹی ایس سسٹم نہیں بیٹھا،نہ ہی کوئی سائبر حملہ ہوا۔نادرا اور نجی کمپنی نے رپورٹ میں فائر وال سسٹم کی سیکیورٹی کو مثبت قرار دے دیا۔نادرا نے کہا کہ تصدیقی رپورٹ کی فارنزک آڈٹ کے ذریعے ضرورت پڑنے پر دوبارہ جانچ کرائی جاسکتی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتائج کی ترسیل اور ریکارڈ محفوظ بنانے تک سسٹم میں تعطل نہیں آیا، متعلقہ صارف کی ضروریات کے مطابق آر ٹی ایس سسٹم کام کررہا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سافٹ ویئر کے فیچرز اور کارکردگی بنا تعطل کام کررہی تھی،آر ٹی ایس سسٹم 25 جولائی کو شام 5 بجے سے 27 جولائی کی شام 5 بجے تک آن لائن رہا،الیکشن کے انعقاد اور نتائج تک سسٹم محفوظ رہا۔ذرائع کے مطابق نادرا رپورٹ کو پارلیمانی کمیشن کےریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔