ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف وہراس

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف وہراس


اسلام آباد( 24 نیوز) اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلہ ، ریکٹراسکیل پرشدت 5اشاریہ 3ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5اشاریہ 3ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان، سنکیانگ چین تھا جس کی گہرائی 120کلومیٹر بتائی گئی ہے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔