قبائلی عوام کی فلاح کیلئے پاک فوج کےعملی اقدامات جاری

قبائلی عوام کی فلاح کیلئے پاک فوج کےعملی اقدامات جاری


(24 نیوز) شمالی وزیرستان میں میران شاہ بازار کا افتتاح کردیا گیا،کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے بازار کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی عوام کی فلاح کے لیے پاک فوج کےعملی اقدامات جاری ہیں، شمالی وزیرستان میں میران شاہ بازار کا افتتاح کردیا گیا، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نےجدید طرز پر تعمیر شدہ میران شاہ بازارکی چودہ سو دکانوں کے مالکان کو دکانوں کی چابیاں دیں۔کور کمانڈر پشاور نے نئی مارکیٹ سے شاپنگ بھی کی اور  لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نےشمالی وزیرستان کو مزید خوبصورت بنانےکےعزم کااظہاربھی کیا۔

میران شاہ بازار کےافتتاح کے بعد لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نےقبائلی عمائدین سے ملاقات  کی جبکہ میران شاہ بازارکےساتھ ساتھ کورکمانڈر پشاور نے میران شاہ اسپتال میں زنانہ بلاک اور غلام خان چوک کا بھی افتتاح کیا۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں کورکمانڈر پشار، جی او سی سیون ڈیو، ڈی سی سمیت قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔