گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ

گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ


اسلام آباد(24نیوز) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا، اوگرا نے گیس مزید مہنگی کر دی، گیس کے فکسڈ چارجز کی مد میں تین سو فیصد سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا۔

سردیوں سے پہلے حکومت کا عوام کو جھٹکا، گیس ایک بار پھر مہنگی کردی۔ اب فکسڈ چارجز کے نام پر صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔اوگرا دستاویز کے مطابق سرکاری دفاتر،اسپتالوں،مسلح افواج کے میس اور تعلیمی اداروں کے لیے گیس مہنگی کردی گئی، رہائشی کالونیوں، کیپٹو پاور پلانٹس سمیت فلاحی اداروں کیلئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز 3 ہزار 600 روپے بڑھا دئیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق گیس کے ماہانا فکسڈ چارجز 1 ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 680 روپے کردئیے گئے، کمرشل صارفین، ہوٹلز اور تجارتی مراکز بھی حکومتی نشانے پر آگئے ہیں۔ان صارفین کے لیے فکسڈ چارجز1 ہزار225 روپے بڑھا کر5 ہزار 880 روپے کردئیے گئے،برف خانوں کیلئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز ایک ہزار 225 روپے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 880 روپے مقرر ہوگئے۔

اوگرا کی جانب سے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور ہوگا،صارفین اب بجلی کے بعد گیس کے لیے بھی بھاری رقم ادا کریں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔