پرینیتی چوپڑا کی فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

پرینیتی چوپڑا کی فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش


ممبئی ( 24 نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نےمعروف پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کی بالی ووڈ میں پابندی کے خلاف ہوں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور شوخ و چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکاروں کی بالی ووڈ میں پابندی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سب انسان ایک جیسے ہوتے ہیں،مجھے نہیں لگتا کہ اگر کوئی باہر سے آجائے گا تو وہ ہمارا کام چھین لے گا، بلکہ ایسے متعدد افراد بالی ووڈ میں موجود ہیں جن کا تعلق بھارت سے نہیں ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مثبت انداز میں سوچنا چاہیے کیونکہ نئے افراد آنے سے ٹیم میں ایک نئی فضا آتی ہے۔ میں ذاتی طور پر اس پابندی کےخلاف ہوں اور فواد خان کی بھی بڑی مداح ہیں اور موقع ملا تو وہ ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گی۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔