چین نے مصنوعی چاند بنانے کی تیاری شروع کر دی

چین نے مصنوعی چاند بنانے کی تیاری شروع کر دی


بیجنگ( 24 نیوز ) چین نے 2020 تک چاند سے 8 گنا زیادہ روشن مصنوعی چاند بنانے کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق چینگدو ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مائیکرو الیکٹرانکس سسٹم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ’ وو چن فینگ ‘  کا کہنا ہے کہ کئی سال پہلے شروع کی گئی تحقیق کے بعد مصنوعی چاند کی تیاری کا عمل شروع کر دیا  گیاہے۔ یہ چاندحقیقی چاند سے 8 گنا زیادہ روشن ہوگااور یہ مصنوعی چاند 10 سے 80 کلومیٹر کے دائرے میں روشنی فراہم کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس چاند کے سولر پینل جیسے ونگز پر  کوٹنگ  کی جائے گی جو سورج کی روشنی کو زمین پر منعکس کرے گی، ان وِنگز کے زاویوں کو بدلا جاسکے گا جس کی مدد سے مخصوص علاقے میں روشنی فراہم کی جائے گی۔