طاہر القادری کی واپسی،وزیراعظم کو اہم وعدہ یاد کروا دیا

طاہر القادری کی واپسی،وزیراعظم کو اہم وعدہ یاد کروا دیا


لاہور(24نیوز)سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی، کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانا عمران حکومت کے لیے ٹیسٹ میچ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کینڈا سے لاہور پہنچ گئے۔ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاسانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم4سال سے دھکے کھا رہے ہیں، عمران خان نے خود4سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔وعدے کی پاسداری موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے راستے میں116پولیس افسر رکاوٹ ہیں۔حکومت ظالموں کی نہیں اس بار انصاف کرنے والوں کی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانا عمران حکومت کے لیے ٹیسٹ میچ ہے۔