پاک بھارت ٹاکرا،باحیثیت کپتان کون آگے کون پیچھے

پاک بھارت ٹاکرا،باحیثیت کپتان کون آگے کون پیچھے


24 نیوز: پاک بھارت ٹاکرے میں جہاں دونوں ٹیموں کا کڑا مقابلہ ہوگا وہی بھارتی کپتان روھت شرما اور سرفراز احمد کا بھی مشکل امتحان ہوگا، دونوں کپتانوں میں کس کا پلڑا بھاری رہے کا اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روھت شرما بیٹنگ ریکارڈز میں بھلے ہی سرفراز احمد سے آگے ہومگر باحیثیت کپتان ان سے بہت پیچھے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد نے اب تک 25 میچز میں ٹیم کی قیادت کی ۔ 18 میچز میں جیت ان کا مقدر بنی جبکہ 7 میچز میں شکست کا سامنا رہا۔
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے بطور بھارتی کپتان 3 میچز میں 2 میں کامیابی حاصل کی اور 1 میچ میں شکست سے دو چار ہوئے۔آج ایشیا کپ کے ہونے والے سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی کس کے قدم چومتی ہے فیصلہ جلد ہوجائے گا۔ قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن موجود ہے۔ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان اہم ہتھیار  ہیں،بھارت6 سے زائد بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا فاتح رہا، قومی ٹیم دو مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔