وزیر اعظم نے’’ انوکھا ‘‘ریکارڈ بنا ڈالا

وزیر اعظم نے’’ انوکھا ‘‘ریکارڈ بنا ڈالا


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کےاقتدار میں آتے ہی یوٹرن کی رفتاربھی بڑھ گئی، پہلے مہینوں میں یوٹرن لیتے تھے اب دنوں میں یوٹرن لینے لگے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  عمران خان یو ٹرن کے بادشاہ تومشہورہیں مگران سے ایسی امیدتونہ تھی،جیسا انہوں نےاقتدارمیں آنے کے
بعدکردکھایا،عمران خان کا کہنا تھا کہ 3 مہینےتک بیرونی دورہ نہیں کروں گا،مگرسعودی عرب جاپہنچے۔ یہ بھی کہاتھاکہ بیرونی دوروں کے لیے وزیراعظم کاخصوصی جہازاستعمال نہیں کریں گےمگروہ بھی کیا۔اتنی جلدی اتنے یو ٹرن لینے سے وزیر اعظم نے ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔