ہیلری کلنٹن کا بڑا مطالبہ،ٹرمپ کے پسینے چھوٹ گئے

ہیلری کلنٹن کا بڑا مطالبہ،ٹرمپ کے پسینے چھوٹ گئے


واشنگٹن(24نیوز)ہیلری کلنٹن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ, کہتی ہیں کہیہ کوئی غیرآئینی اقدام نہیں،  اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کردیا، کہتی ہیں یہ کوئی غیرآئینی اقدام نہیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں صحافی نے ہیلری کلنٹن سے پوچھا کہ ڈیموکریٹس کی پوزیشن اگر کانگریس میں مستحکم ہے تو پھر مواخذے کے بجائے مذاکرات سے مسائل کیوں حل نہیں کئے جارہے، جس کے جواب میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا معاملہ کسی ایک دو بڑے جرائم تک محدود نہیں ہے، ملک کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، لہذا ہمیں  مواخذے کی طرف ہی جانا ہے اور یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں،اگر ایسا نہ کیا گیا تو امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔