عاشورہ محرم،بڑے شہروں میں موبائل سروس بند،ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

عاشورہ محرم،بڑے شہروں میں موبائل سروس بند،ڈبل سواری پر پابندی ہوگی


کراچی( 24نیوز )ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی لگادی گئی۔
محرم الحرام کے موقع پرملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، موبائل سروس 9 اور10 محرم کوبھی صبح 8 سے رات 10 بجے تک بند رہے گی تاہم جن شہروں میں موبائل سروس معطل کی گئی ان میں کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ شامل ہے،کراچی ،حیدر آباد میں آج بھی موبائل سروس بند ہے،روزانہ صبح سات بجے سے رات 12بجے تک موبائل سروس بند رہے گی،فیصلے کا اطلاق دس محرم الحرام12بجے تک ہوگا۔


یاد رہے یوم عاشور کے سلسلے میں دو دن عام تعطیل ہوگی،تمام سرکاری ،غیر سرکاری ادارے بند رہینگے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں۔


دوسری جانب شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ایم اے جناح روڈبند کردیئے گئے،جلوس کیلئے 5 ہزار 500 سے زائد اہلکارتعینات ہیں، جلوس کے راستوں پرتمام دکانوں، مارکیٹوں کے شٹراورگیٹ سیل کردیئے گئے جب کہ جلوس کے راستے میں تمام گلیاں ٹینکرزاورٹرکوں سے بند کردیئے گئے ہیں۔ جلوس میں بغیرپاس والی گاڑیوں کوجانےکی اجازت نہیں۔