ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی


دبئی(24نیوز)  ایشیا کرکٹ کپ میں بھارت نے  پاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو 163 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو  86 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا ۔86کے مجموعی اسکور پر روہت شرما 52 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔بھارت کی دوسری وکٹ 104 رنز پر گری جب شیکر دھون 46 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دنیش کارتک اور امباتی رائیڈو محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی جانب لے گئے اور 162 رنز کا ہدف 29 اوور میں پورا کر لیا۔ دنیش کارتک اور امباتی رائیڈو نے 31، 31 رنز اسکور کئے ۔

اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور  تیسرے ہی اوور میں امام الحق  دو رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔دھوان دار بلے باز فخرزمان بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور بھونیشور کمار کی گیند پر پانچویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم شعیب ملک اور بابر اعظم نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا , بابر اعظم بھی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکے اور کلدیپ یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد  قومی ٹیم کے کپتان  6 رنز ،شعیب ملک 43  اور آصف علی 9 اور شاداب خان 8  رنز بنا کر چلتےبنے۔فہیم اشرف 22 رنز بنانے کے بعد 157 کے مجموعی اسکور پر جسپریت بھمراہ کی گیند پر شیکر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف کے بعد حسن علی آئے جو کہ صرف  1 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے  اور آخری بیٹسمین عثمان خان کو بھمرہ  نے کلین بولڈ کیا، عثمان خان بنا رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کیجانب سے بھونیشور کمار اور جادھو نے تین تین، بھمرہ نے دو جبکہ یادھو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

شوبز ستاروں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل پاکستانی ستاروں نے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔ اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پاکستان کی شوبز شخصیات بھی دعاگو ہیں۔
اداکارہ رابی پیرزادہ نے بھی پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس یہ فائدہ ہے کہ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی نہیں کھیل رہے اور روہت شرما کپتانی کر رہے ہیں، پُرامید ہوں کہ پاکستان کی ہی جیت ہوگی۔اداکارہ میرا نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’ میں پاکستانی ٹیم کے لیے دعاگو ہوں، ٹیم بہت اچھی ہے اور میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں‘۔
ایشیا کپ میں کس کا پلڑا بھاری؟ 

روایتی حریف ایشیائی سر زمین پر اس سے قبل کئی بار مدمقابل ہوچکے ہیں،  ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں 12مرتبہ آمنے سامنے ہوئی۔ جس میں بھارت 6 مرتبہ اور شاہین 5 مرتبہ کامیاب رہے۔ ایک میچ کافیصلہ نہ ہو سکا۔دونوں ٹیموں میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایشیا کپ میں 459 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے سب سے زیادہ 437 رنز بنائے مگر ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کو ان کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔
بھارتی ٹیم 6 بار ایشیا کپ ٹائٹل جیت کر ٹورنامنٹ کی کامیاب ترین ٹیم ہیں،  پاکستان دو بار ایشیائی چیمپئین بنے میں کامیاب رہا ہے۔ قومی شاہین آج  بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ ریکارڈ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔