شہر اقتدار کا مشہور ہسپتال لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا

شہر اقتدار کا مشہور ہسپتال لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا


( 24 نیوز ) اسلام آباد کا سب سے بڑا نجی ہسپتال لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا، ٹرانسپلانٹ کے آپریشن پر پیسے لیکر مریضوں کو انتظار کی سولی پر لٹکایا جارہا ہے۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی ہسپتال شفا میں منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے عمر فاروق رانجھا 9 دن لیور ٹرانسپلانٹ کا انتظار کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے مریض کے ورثاء نے الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ٹیسٹ مکمل ہونے کے باوجود وقت پر آپریشن نہ کیا گیا، جب کہ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مریض کو آخری اسٹیج پر لایا گیا تھا اور انکا آپریشن ممکن نا تھا۔

واضح رہے 2012 سے لیور ٹرانسپلانٹ کرنے والا شفا ہسپتال جہاں کئی لیور ٹرانسپلانٹ کر چکا ہے وہاں پر آج بھی کئی مریض ایسے ہیں جو آپریشن کے لیے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔