وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے دبئی روانہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے دبئی روانہ


24نیوز: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کادو روزہ دورہ مکمل کرکےمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔سعودی بادشاہ شاہ سلمان سےملاقات سےپہلے عمران خان کوگارڈآف آنربھی پیش کیاگیا۔دورہ سعودیہ میں وزیراعظم نےاعلیٰ سعودی حکام اوراو آئی سی کےسیکریٹری جنرل سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے غیرملکی سرکاری دورے میں سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرماں روا کے محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کا ترانہ بھی بجایا گیا۔عمران خان اور شاہ سلمان کے درمیان ملاقات میں تجارت، اقتصادیات اور سرمایہ سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔


قبل ازیں وزیراعظم نے اعلیٰ سعودی حکام اوراسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اورصدرسعودی انوسٹمنٹ فنڈ اوردیگرسے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعلقات کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگوکی گئی۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ملاقات میں موجود تھے۔
سعودی عرب کا دورہ مکمل ہوتے ہی وزیراعظم اور ان کا وفد متحدہ عرب امارات کے امیر کی دعوت پر ابو ظہبی روانہ ہوگئے۔ولی عہد محمد بن زید النیہان وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔یواے ای میں متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔