پی ایس او کا پی آئی اے کو فیول دینے سے انکار

پی ایس او کا پی آئی اے کو فیول دینے سے انکار


 ( 24 نیوز ) پی آئی اے کی جانب سے 18 ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیٹ آئل نے قومی ایئر لائن کو جیٹ فیول کی فراہمی معطل کردی، ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بری طرح متاثرہو گیا ہے۔

پی آئی اے کے پاس اب اتنے پیسے بھی نہیں رہے کہ وہ مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے لیے جہاز میں ایندھن بھرواسکے، پی آئی اے میں سفر کرنے والے مسافرخوار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول دینے سے انکار کردیا، پی ایس او حکام اب پی آئی اے حکام کی یقین دہانیوں پر مزید اعتبارکرنے کو تیار نہیں ہے۔  

پی ایس او نے واضح کیا ہے کہ 18 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے پر ہی پی آئی اے کو مزید ایندھن فراہم کیا جائے گا۔ ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں جسکی وجہ سے  مسافروں کو سخت مسائل کا سامنا درپیش ہے۔ پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ معاملات جلد حل ہوجائیں گئے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کو آجکل بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ جہاں ایک طرف جہازوں کی فنی خرابیوں کا مسلئہ ہے وہی دوسری طرف آئے روز پروازوں کا شیڈول بری ترح متاثر ہورہا ہے۔