کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک، ایک اہلکار شہید

کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک، ایک اہلکار شہید


کراچی(24نیوز) کراچی کےعلاقے ناظم آباد نمبرچارمیں ملزموں کےساتھ مقابلےمیں پولیس اہلکارشہید،دوملزمان ہلاک ہوگئے۔ شہیداہلکار ذیشان کی رواں ماہ شادی تھی۔

شہرقائد کی پولیس کوسلام، ناظم آباد کےعلاقے عیدگاہ کےقریب موٹرسائیکل لفٹرزاورپولیس میں مقابلہ ہوا۔جس میں اہلکارذیشان شہید ہوگئے۔مقابلے میں دوملزم بھی مارے گئے۔ایس ایس پی سنٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزموں کی شناخت حبیب اورباسط کےنام سےہوئی۔تعلق بلوچستان کےعلاقے خضدارسے ہے۔شہیداہلکارذیشان نے2014میں پولیس فورس جوائن کی تھی۔ شہیداہلکارکانکاح ہوچکا تھا۔رواں ماہ شادی تھی۔ شہیداہلکارذیشان کےلواحقین نےاعلیٰ حکام سے کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کامطالبہ کیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔