برطانیہ چھ پروفیشنل فیلو شپ کے لیے سرمایہ کاری کرے گا، تھامس ڈریو

برطانیہ چھ پروفیشنل فیلو شپ کے لیے سرمایہ کاری کرے گا، تھامس ڈریو


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا،برطانیہ چھ پروفیشنل فیلو شپ کے لیے 27 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا اور پاکستان میں لیبارٹری کی سہولیات میں بہتری اور سینئر سائنس دانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کرےگا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے این آئی ایچ کا دورہ کیا، اُن کا کہنا تھا کہ برطانیہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مدافعت سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے اشتراک کرے گا ،چھ پروفیشنل فیلو شپ کے لیئے 27 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ لیبارٹری سہولیات میں بہتری اور سینئر سائنس دانوں کی پیشہ ورانہ تربیت بھی کریں گے ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ڈاکٹر عامر اکرام نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا جراثیم ایک مسئلہ ہے اور مزاحمتی کیفیت کا رحجان بڑھ رہا ہے،وزرات صحت بھی اینٹی بائیوٹک کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ،صحت کے شعبے میں بہتری وزیراعظم کی پہلی ترجیحی ہے۔ ڈاکٹر رانا محمد صفدر چیف فیلڈ ایپیڈیمالوجی قومی ادارہ صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا رواں سال 8 ہزار 388 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ،ابھی تک 16 افراد ڈینگی سے ہلاک ہو چکے ہیں۔