مودی بھارت کو بدنام کروا رہا ہے، شاہد آفریدی

مودی بھارت کو بدنام کروا رہا ہے، شاہد آفریدی


اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی وزیرشیخ رشیداحمدکاکہنا ہے کہ شاہدآفریدی جیسے بیان دے رہے ہیں اصل میں وہ سیاست میں آنا چاہتے ہیں ،اسلام آباد کی بیوروکریسی سے کام نہیں ہورہا، شاہدآفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو منفی سوچ کا مالک قراردیا ہے۔

سابق قومی کرکٹر شاہدخان آفریدی قومی ایشو پر سرگرم، چونیاں میں بچوں کی ہلاکت ہویا مسئلہ کشمیر،  شاہد آفریدی بیان پر بیان دے رہےہیں۔ وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے شاہدآفریدی بارے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد آفریدی سیاست میں آنا چاہتے ہیں، وزیرریلوے نے ٹی ٹوئنٹی فورنیوزکے پروگرام ڈی این اے میں گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کی بیوروکریسی پربھی تنقید کی۔

ادھر کراچی میں میڈیا سے گفتگومیں شاہد آفریدی نے مسئلہ کشمیر پرنیا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کھیل کربہت پیار ملا،مودی منفی سوچ کا مالک ہے جوبھارت کو بدنام کروا رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک نظام کوسراہا ہے،انہوں نے عہدوں کومصباح الحق اوروقار یونس کے لیے امتحان قرار دیا توکپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

شاہدآفریدی کینسر کے مرض میں مبتلا تیرہ سالہ سیدحسن سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئے حسن کی صحت یابی کے لئے دعا کی اورتحائف دیے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer