چار دہائیوں کے طویل عرصہ بعد سعودی عرب میں سنیما کی واپسی

چار دہائیوں کے طویل عرصہ بعد سعودی عرب میں سنیما کی واپسی


ریاض (24نیوز) سعودی عرب میں کئی عشروں سے بند سینما گھر کھل گئے۔ ریاض کے سینما میں بلیک پینتھر کا شو ہوا تو شہریوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے پہنچ گئی۔

24نیوز کے مطابق سعودی عرب میں بھی تبدیلی آ گئی۔ 1980 سے بند سینما گھر کھل گئے۔ ریاض شہر کے سینما گھر میں بلیک پینتھر کا شو شروع ہوا تو مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے سینما گھر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:علی ظفر نے کئی بار جنسی ہراساں کیا،میشا شفیع کا الزام

لوگوں نے سعودی حکام اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلہ سے بہت خوش ہیں۔ دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کو سنسر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے آیندہ پانچ سال کے دوران میں 15 شہروں میں 40 سینما گھر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔