اگلے ساٹھ دنوں میں ن لیگ کی سیاست کا تختہ الٹ جائے گا: تجزیہ کار

اگلے ساٹھ دنوں میں ن لیگ کی سیاست کا تختہ الٹ جائے گا: تجزیہ کار


لاہور(24نیوز) ن لیگ کا برا وقت شروع ہوگیا ہے۔ اگلے ساٹھ دنوں میں ن لیگ کی سیاست کا تختہ الٹ جائے گا، چودھری غلام نے بڑا انکشاف کردیا۔

پروگرام ڈی این اے کے دوران مشہور و معروف اینکر پرسن اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے بڑا انکشاف کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ اگلے ساٹھ دنوں کے اندر اندر ن لیگ کا بولو رام ختم ہوجائے گا،  ن لیگ کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ادارے عمارتوں سے نہیں شخصیات سے بنتے ہیں، چیف جسٹس 

انھوں نے مزید کہا کہ 60 دنوں بعد نئے حکمران ، نئی سیاست ہوگی اور جو مسائل چیف جسٹس صاحب حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نئی حکومت آ کر  کرے گی۔

واضح رہے چودھری غلام کے ماضی میں کیے گئے کئی انکشافات درست ثابت ہوئے ہیں۔