گرمیاں چھٹی لے کر روانہ،سردی نے ڈیرہ ڈال دیا

گرمیاں چھٹی لے کر روانہ،سردی نے ڈیرہ ڈال دیا


اسلام آباد(24نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا لیکن گندم کی تیارفصل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بالآخر کالی گھٹائیں برس پڑیں. فیصل آبا،ملتان،خانیوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد،اوکاڑہ،پنڈی بھٹیاں سمیت دیگرشہروں میں بارش سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔مری ،شمالی علاقوں اورگلگت بلتستان میں بھی بادل برسے, کالام میں برفباری , گلیات اورچمن سمیت کئی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔سیاح کالام پہنچنا شروع ہوگئے۔ ٹھنڈی ہواؤں اورگہرے بادلوں نے موسم سہانہ کر دی.

یہ بھی پڑھیں: اگلے ساٹھ دنوں میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ چودھری غلام حسین نے بڑا انکشاف کردیا

بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ بارش سے گندم کی تیارفصل کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا جس پر کاشتکار پریشان ہوگئے۔
گرمی کے ستائے شہریوں نے موسم سہانا ہونے پر سیروتفریح کا موڈ بنا لیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔