انگلش پریمئیر لیگ میں چیلسی کی ایک اور فتح

انگلش پریمئیر لیگ میں چیلسی کی ایک اور فتح


(24نیوز) انگلش پریمئیر لیگ میں چیلسی نے برنلی کو دو ایک سے شکست دے دی، لیسٹرسٹی اور ساؤتھمپٹن کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو گیا ،کامیابی کےبعد چیلسی کی ٹیم 63پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ۔

چیلسی کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں میچ کا آغاز کیا اور پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ چیلسی نے برنلی کے گول پوسٹ حملہ پرکیا برنلی کے دفاعی کھلاڑی کیون لونگ کی غلط کلیئر نس کے نتیجے میں برنلی کے خلاف اون گول ہو گیا ۔ایک گول کے خسارے میں دوسرے ہاف کا آغاز کرنے والی برنلی کی ٹیم کے اسٹرائیکر ایشلےبرنس نے 64ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کردیا ، پانچ منٹ بعد چیلسی کے وکٹر موسس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔

یہ بھی پڑھیے: نگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی سب سے آگے، یونائٹیڈ کا دوسرا نمبر

اس کامیابی کے ساتھ چیلسی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 63پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپر پہنچ گئی۔لیگ کے ایک اور میچ میں لیسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔