”یہ سب بھیڑ بکریاں ہیں“شیخ رشید پھر بول پڑے


رحیم یار خان( 24نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے، کیا کوئی آدمی سوچ سکتاہے کہ جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو، ایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں، گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے،جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماو¿ں کا خطرہ رہے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں، لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں،پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔
رحیم یار خان میں پریس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکمران احتساب میں نہیں، ختم نبوت کےخلاف چور دروازے سے کام کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، سوائے میرے سارے مولویوںنے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:”عدالت میں سلیوٹ ہوتا تومیں آپ کو کرتا“چیف جسٹس کی آئی جی خیبر خیبرپختونخوا کو شاباش
ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے موقع پر مجھے اسمبلی میں ٹائم ملا اور میں نے تڑکا لگادیا اور ایسا لگایا کہ انہوں نے مجھ سے معافیاں مانگیں،سارے ممبران قومی اسمبلی بھیڑ بکریاں ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا اسپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف پہلے سیاستدان نہیں جو جیل جائیں گے اس سے قبل بہت سارے لیڈرز جیل جاچکے ہیں۔