بھکاری کی شیخ سے پیسے نکلوانے کی کوشش ناکام


رحیم یار خان(24نیوز) شیخ رشید کی پریس کانفرنس میں بھکاری کی انٹری ، بھکاری کی شیخ رشید سے پیسے نکلوانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

یوں تو شیخ صاحبان کنجوسی کے حوالے سے مشہور ہیں ہی لیکن ایک ایسے صاحب جو سیاست میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں انھوں نے بھی اپنے شیخ ہونے کا ثبوت دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ”یہ سب بھیڑ بکریاں ہیں“شیخ رشید پھر بول پڑے 

ذرائع کے مطابق رحیم یارخان میں شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے دوران بھکاری نے انٹری مار دی، بھکاری بھیک مانگتا رہا، شیخ رشید اسے باہر جانے کے اشارے کرتے رہے۔ زبردستی بھیک مانگنے کی کوشش پر پولیس نے بھکاری کو پکڑ لیا۔