بے نظیر ہاؤسنگ سکیم میں قومی خزانے کو 22 کروڑ کا نقصان

بے نظیر ہاؤسنگ سکیم میں قومی خزانے کو 22 کروڑ کا نقصان


کراچی(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں بے نظیر ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا تے ہوئےتینوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

بے نظیر ہاؤسنگ اسکیم میں قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا معاملہ، عدالت نے ملزم منظر عباس، عبدالمحی الدین اور آغا عشرت کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت کا ملزمان کو 25 ،25 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھکاری کی شیخ سے پیسے نکلوانے کی کوشش ناکام

نیب پراسیکیوٹر نے کہا تینوں ملزمان 2015 سے جیل میں ہیں اسکیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر منظر عباس اور دیگر نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا، کئی لوگوں کے پیسے ریلیز ہونے کے باوجود مکان فراہم نہ کیے گئے۔  نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ نیب نے سندھ کے پانچ ڈسٹرکٹ کا معائنہ کیا وہاں رہائشیوں کے بیان بھی ریکارڈ کیے گئے، زمین پر 1400 مکان کے بجائے 500 مکان بنائے گئے اور اس میں بھی کرپشن کردی۔