سی پیک نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت دی ہے: چینی سفیر

سی پیک نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت دی ہے: چینی سفیر


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت دی ہے، دونوں ممالک کے باہمی مفاد کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور تہذیبی روابط قائم ہو رہے ہیں۔ 

چینی زبان کے اقوام متحدہ کے دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاو جنگ نے کہا چینی زبان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے۔ پیشہ ورانہ افراد کے درمیان تعاون زبان جاننے کی وجہ سے زیادہ موثر ہو جاتا ہے۔ سی پیک نے چین اور پاکستان میں باہمی تعاون اور تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اگلے ساٹھ دنوں میں ن لیگ کی سیاست کا تختہ الٹ جائے گا

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری نے پاکستان اور چین میں روابط کو اور دوام بخشا ہے، انہوں نے بتایا کہ آج بھی ساٹھ ہزار پاکستانی چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، بہت جلد اس تعداد میں اور اضافہ ہوگا۔

اتفاق سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی سالگرہ بھی تھی، چینی سفیر نے سیمینار کے شرکا کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔