2013 میں پاکستان تاریک تھا، قوم کی یاداشت کمزور ہے: احسن اقبال

2013 میں پاکستان تاریک تھا، قوم کی یاداشت کمزور ہے: احسن اقبال


وفاقی وزیر برائے داخلہ اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ دہشتگردی کے باعث پاکستان کی معیشت جمود کا شکار تھی۔ دوہزار تیرہ میں پاکستان تاریکی میں گھرا ہوا تھا۔ ہماری قوم کی یاداشت کمزور ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرڈکٹیویٹی کوالٹی اینڈ انویشن سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی مضبوط معیشت کے لئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ ہم نے راہ کا تعین کر لیا ہے، یہ گیمز اور اڈونچر کا وقت نہیں ہے، ہم کسی کو ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کو حاضری سے استثنی ملے گا یا نہیں،احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائرکٹر پی کیو آئی عاصم خان کا کہنا تھا کہ قدم ہے جو پاکستان کی تاریخ میں 70سالوں میں پہلی مرتبہ لیا گیا ہے۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، سرمایاداروں اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔