”طیفا ان ٹربل“مزید چار خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا

”طیفا ان ٹربل“مزید چار خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا


لاہور( 24نیوز )یہ طیفا کون ہے؟؟؟جس نے بڑوں بڑوں کو ٹربل کررکھا ہے،تو سنئے یہ طیفا کوئی اور نہیں، پاکستان کامشہورو معروف پاپ گلوکار اور اداکار علی ظفر ہے،جس نے شہرت توپائی تھی اپنے گانے”چھنو ں کی آنکھ میں اِک نشہ ہے“ مگر اب یہ شہرت جنسی ہراسگی کے الزامات میں بدل گئی ہے۔
جی ہاں گلوکار علی ظفر اپنی نئی فلم سینماﺅں میں آنے سے پہلے ہی نئی مشکل میں پڑگیا، طیفا اِن ٹربل حقیقت میں خوار ہوگیا،معروف گلوکارپر جنسی ہراسگی کے الزامات کی بوچھاڑ،گلوکارہ میشا کے بعد مزید چارخواتین نے بھی علی ظفر پرالزام لگاکر شہرت داغدار کردی،میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے پاپ گلوکار پر کئی مرتبہ حدپارکرنے کا الزام لگادیا۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفر نے کئی بار جنسی ہراساں کیا،میشا شفیع کا الزام

علی ظفر کو اس کی ساتھی گلوکارہ میشا نے جنسی ہراسگی کا الزام لگاکر ٹربل کیا تو دوسری خواتین بھی پیچھے نہ رہیں،میک اپ آرٹسٹ لینا غنی،ماہم جاوید ،ایک لیکچرر سمیت چارخواتین نے پاپ گلوکار پر جنسی ہراساں کرنے کی بوچھاڑ کردی ہے۔

لاہور کی ایک خاتون لیکچرار ماہم جاوید نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ کئی سال قبل گلوکار نے زبردستی ان کی کزن کے قریب آنے کی کوشش کی اور اسے اپنے ساتھ ریسٹ روم میں لے جانا چاہا لیکن ان کی کزن کی دوستوں نے ایسا ہونے نہ دیا۔


علی ظفر جس کے ساتھ سیلفی لینا لڑکیاں اعزاز سمجھتی تھیں وہ اب بیک فٹ پر جاکر اپنی صفائی دیتے نظر آرہے ہیں، علی ظفر پر الزام لگانے والی میشا کی والدہ بھی بیٹی کی حمایت میں کھڑی ہوگئی ہیں-

Twitter Ads info and privacy
 
 
 
 


ایک خاتون بلاگر حمنہ رضا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران علی ظفر نے سیلفی لیتے ہوئے ان سے غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔

خاتون نے لکھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ ایک تقریب میں گئیں، جہاں علی ظفر کو دیکھ کر وہ پرجوش ہوگئیں اور اکیلی ان کے ساتھ سیلفی لینے چلی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے علی ظفر سے پوچھا کہ کیا آپ میرے ساتھ سیلفی لیں گے؟ جس پر انہوں نے مجھے قریب آنے کو کہا، میں ان کے برابر میں کھڑی ہوگئی اور سیلفی لینے ہی لگی تھی کہ میں نے محسوس کیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے میری کمر کو چھوا'۔

ریحام خان نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہیں فخر ہے میشا نے جنسی ہراسگی پر خاموشی توڑ ی ہے۔سوشل ویب سائٹ پرصارفین کے دوگروپ بھی سامنے آگئے ہیں جو علی ظفراورمیشا کا دفاع کررہے ہیں۔