لڑکی کی ہلاکت غلط انجکشن یا زیادتی، ہولناک انکشافات سامنے آگئے

لڑکی کی ہلاکت غلط انجکشن یا زیادتی، ہولناک انکشافات سامنے آگئے


کراچی( 24نیوز ) کراچی میں غلط انجکشن کےباعث جاں بحق ہونےوالی لڑکی کےکیس میں دل دہلا دینے والا پہلوسامنےآگیا.

تفصیلات کے مطابقکراچی میں کورنگی کے سرکاری ہسپتال میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے معاملے پر ہولناک انکشافات سامنے آگئے،  لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے,ابتدائی رپورٹ میں لڑکی سے جنسی زیادتی ثابت ہوئی ہے، زیادتی کے بعد لڑکی کو زہریلا انجکشن دے کرابدی نیند سلادیا گیا ۔

پولیس کے مطابق26سالہ عصمت کوزیادتی کانشانہ بنایاگیااورپھرغلط انجکشن دےکرقتل کیاگیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی سے جنسی زیادتی کےشواہدمل گئے، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ  ایک کی تلاش جاری ہے،گرفتار ملزم شاہزیب نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا،ملزم کا کہنا ہے کہ لڑکی دانت میں تکلیف کے باعث ہسپتال آئی تھی، ڈاکٹر ایاز نے اینٹی بائیوٹک کا انجکشن لکھ کردیا اور اس نے لگا دیا ۔

غم سے نڈھال مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل عصمت کا تبادلہ انڈس ہسپتال سے کورنگی کے سرکاری ہسپتال میں ہوا تھا جہاں پر ڈاکٹر اس کو اپنے ہی ٹائم پر ڈیوٹی لگانے پر مجبور کرتے تھے، جس سے تنگ آکر عصمت نے نوکری چھوڑ دی تھی ۔