سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع گرفتار

سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع گرفتار


راولپنڈی( 24نیوز ) نیب راولپنڈی نے کارکے رینٹل پاور کیس میں سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا، نیب نے شاہد رفیع کی رہائش گاہ سے اہم دستاویز بھی قبضے میں لے لیں۔

تفصیلات کے مطابقنیب راولپنڈی نے کارکے رینٹل پاور کیس میں سابق سکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کی اسلام آباد میں چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران نیب نے اہم دستاویز بھی قبضے میں لے لیں، شاہد رفیع رینٹل پاور کے 11 دیگر ریفرنسز میں بھی ملزم نامزد ہیں، شاہد رفیع کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا، اس سے قبل ملزم لائق احمد کنوک گلوبل کمپنی کا ڈائریکٹر بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنوک گلوبل کمپنی ایک آف شور کمپنی بھی چلا رہی ہے، ملزم سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذولقرنین کے بیٹے بابر ذوالقرنین کا فرنٹ مین ہے، بابر ذولقرنین نے اپنی آف شور کمپنی کے اکاؤنٹ سے لائق احمد کو رقم منتقل کی، لائق احمد کو تین لاکھ 65 ہزار امریکی ڈالر منتقل کیے گئے، لائق احمد ملزم راجہ بابر ذولقرنین کا رشتہ دار بھی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER