قصہ سوہنی ماہیوال ترجمہ ہیر رانجھا، گورنر خیبر پختونخوا نےکچھ کاکچھ بنا دیا



پشاور ( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ایک افغان بزرگ شہری نےفارسی میں اپنی داستان غم سنائی، گورنرکے پی نے وزیراعظم کو ترجمہ کچھ اورہی بتایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر اچانک ایک افغان شہری اپنی فریاد لے کر وزیراعظم کے پاس آیا، شہری نے فارسی میں بتایا کہ میرے بچے کے دو آپریشن ہوئے ہیں،گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے فارسی کا ترجمہ کچھ اور کرکے بتایا کہ بزرگ شہری کہہ رہا ہے کہ'ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ ہمارے وزیراعظم ہیں'۔

وزیراعظم کو خوش کرنےاور اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے کے لئےگورنر کےپی نے جو ترجمہ ذہین میں آیا فورا کپتان کو بتا دیا، جس پر وزیراعظم نے بھی کوئی توجہ نہ دی اور افغان بزرگ شہری کی فریاد پر ہاں میں سر ہلایا۔