شیخ زایدہسپتال کے ڈاکٹروں نے کر دکھایا، نوجوان کی زندگی بچ گئی

 شیخ زایدہسپتال کے ڈاکٹروں نے کر دکھایا، نوجوان کی زندگی بچ گئی


رحیم یارخان ( 24نیوز ) شیخ زایدہسپتال رحیم یارخان میں سانس کی نالی جوڑنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا،بیس سال کا نوجوان وینٹی لیٹر پر ایک ماہ سے تھا، سانس کی نالی سکڑنے کے بعدنالی کوکاٹ کو دوبارہ جوڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہررحیم یارخان میں قائم  شیخ زاید ہسپتال نے میڈیکل سائنس میں ترقی کا ایک اور زینہ طے کرلیا، سانس کی نالی سکڑنے کے بعد نالی کا کاٹ کر دوبارہ جوڑنے کا پہلاکامیاب آپریشن کیا گیا، 20سالہ نوجوان ایکسیڈنٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے بعد ایک ماہ وینٹی لیٹر پر رہا،نوجوان طلحہ کو ٹھیک ہونے کے ایک ماہ بعد سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی، وینٹی لیٹر پر ہونے کی بناء پر ٹیوب کی وجہ سے سانس کی نالی سکڑ گئی۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ میں ٹیسٹ ہونے کے بعد سانس کی نالی سکڑنے کا معلوم ہوا،  ای این ٹی اسپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر فہیم اعوان اور تھراسک سرجن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلطان اویسی نے آپریشن کیا، شیخ زاید ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سانس کی نالی کوکاٹ کر دوبارہ جوڑنے کا آپریشن کیاگیا،  کامیاب آپریشن کے بعد نوجوان کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER