شیخ رشید اسد عمر کے حق میں بول پڑے، اہم فیصلہ کرلیا



لاہور( 24نیوز ) شیخ رشید نے کہا کہ جومرضی کرلیں شریف برادران کا کوئی مستقبل نہیں،ملک کا خزانہ لوٹ کرکھا گئے،صرف ایک وزیر کو نکالنےپرطوفان کھڑا کردیاگیا، جس پر نیب کیسز ہوں گے عمران خان اس کو برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہاسدعمر سے جتنی محنت ہوسکتی تھی اس نے کی،حفیظ شیخ بھی بڑے قابل آدمی ہیں،اسد عمر سے کہوں گا کہ کابینہ کا حصہ رہیں،کپتان کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کریں،آئندہ الیکشن میں بھی عمران خان ایک بڑی قوت ثابت ہونگے،صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے کوئی بھونچا ل نہیں آیا،نوازشریف، اور شہباز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، مخالفین ہمیں طعنے دیتے تھے کہ یہ کہاں سے ٹرینیں لائیں گے؟

شیخ رشید احمد کا کہناتھاکہہم نے کچھ بھی باہر سے امپورٹ نہیں کیا ہم ریلوے ملازمین کی محنت سے آج کامیاب ہوئے ہیں،ریلوے میں مسافروں کی تعداد میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے،چین سے واپسی پر ریلوے کےحوالےسے خوشخبریاں سناؤں گا،ریلوے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دینے جارہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان حکومت میں آئے تو خزانہ خالی تھا،عمران خان کی حکومت 5سال پورے کرے گی، اگلے الیکشن میں بھی عمران خان ایک بڑی قوت ثابت ہوں گے، اسد عمر سے جتنی محنت ہو سکتی تھی اس نے کی، میں اسد عمر کےپاس جاؤں گا اور کہوں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں،کپتان کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کریں۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد سرسید ٹرین کا افتتاح کریں گے،بین الاقوامی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ایم ایل ون مکمل ہواور ریلوے ترقی کرے،انہوں نے ریلوے میں پیسنجرٹینڈرمنسوخ کرنے سمیت 3 سال تک ایک جگہ تعینات رہنےوالے افسران کےتبادلہ کا اعلان بھی کیا، علاوہ ازیں ریلوے ملازمین کو جلد ہیلتھ کارڈ دیں گے اور اب ہفتے میں ایک روز کراچی بیٹھا کروں گا۔