پشاور بی آر ٹی منصوبہ، بسوں میں بھی نقائص نکل آئے

پشاور بی آر ٹی منصوبہ، بسوں میں بھی نقائص نکل آئے


پشاور(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے واحد میگا ترقیاتی منصوبے بس ریپڈ ٹرانزٹ میں خامیوں پر خامیوں کے بعد منصوبے کے بسوں میں بھی نقص نکل آئے۔

 مہنگی بسیں مگر سیٹیں غیر آرام دہ،خواتین اور معذوروں کے لیے سہولیات نامکمل، پشاوربی آرٹی منصوبہ غلطیوں کاانباربن گیا۔ پراجیکٹ میں خامیوں کےبعد بسوں میں بھی نقائص نکل آئے۔ بسوں کے معائنہ کے بعد پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے بسوں کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی ٹرانس پشاور کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ میں معذور افراد کے لیے مینول ریمپ لگائے گئے ہیں جس سے وقت کا ضیاع ہوگا۔

خواتین بھی سفر کرنے میں محتاط رہیں کیونکہ پلیٹ فارم اونچاہونے کی وجہ سےوہ کسی وقت بھی گر سکتی ہیں۔ بسوں کی نشستوں پر کشن نہیں اور نہ ہی یہ آرام دہ ہیں جس سے طویل مسافت کرنے والے مسافر تھکان کا شکار ہوں گے۔

خط کے مطابق نہ بسوں کی فنشنگ صحیح کی گئی ہے اور نہ ہی ٹکٹ وینڈنگ مشین نصب ہے اور تو اور آگ بجھانے کے آلات بھی جھگڑے کے وقت استعمال کیے جانےکاخدشہ موجودہے جبکہ کھڑے ہو کر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہینڈ گرپس بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔