وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالااجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالااجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالااجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،عمران خان نےاسد عمر کو کابینہ میں واپس لانےکی خواہش کا اظہارکردیا، کہتے ہیں خواہش ہے اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آئیں، کسی کو وزارت کا مستقل قلمدان نہیں دیا۔

 وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، وزیراعظم کے ترجمان، مشیران اورمعاونین کےعلاوہ پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیرخزانہ اسدعمرکی تعریف کرتےہوئے کہا کہ اسد عمر اچھے آدمی ہیں، دوبارآناچاہیں توانہیں کابینہ کاحصہ بنائیں گے،وزیراعظم نےہدایت کی کہ وزرامیڈیا پرجائیں، حقائق ضرور بتائیں لیکن لوگوں کوڈرائیں نہیں امید دلائیں، انہوں نےپنجاب اورکےپی کے وزرائے اعلیٰ پراعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جو کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں رہے گا۔

اجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگو میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےبغیرپارلیمنٹ اورجمہوریت نہیں چل سکتیں، وزیراعظم نے معاشی ٹیم ٹارگٹ دیئے ہیںوزیرریلوےشیخ رشید نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا اختیار ہے، فیصلہ ہوا ہے وزیراعلی پنجاب یا خیبرپختونخوا میں سے کوئی نہیں تبدیل ہورہا۔

فردوس عاشق اعوان اور شیخ رشیدکاکہناتھاکہ اسدعمرگھرکےآدمی ہیں انہیں منانےکی ضرورت نہیں۔