2 لڑکیاں مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی میں گرفتار

2 لڑکیاں مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی میں گرفتار


فلوریڈا (24 نیوز) 2لڑکیوں کو مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی میں گرفتار کر لیا گیا، دونوں نے 9افراد کے مبینہ قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 ،14 سال کی دو لڑکیاں مبینہ طور پر 9 افراد کے قتل کا منصوبہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لی گئیں، دونوں لڑکیوں کو ٹیچر کی رپورٹ پر سکول ہی سے گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے پلان کا فلوڈر کمپیوٹر پر ڈیلیٹ کر رہی تھیں۔  آٹھ صفحات پر مشتمل مبینہ اقدام قتل کے منصوبہ میں شامل تھا کہ وہ اسلحہ کیسے حاصل کریں گی اور لاشوں کو کیسے ٹھکانے لگائیں گی۔

پکڑے جانے پر ایک لڑکی نے کہا یہ تو محض ایک مذاق ہے،  فولڈر پر درج تھا، پرائیویٹ انفارمیشن، اسے مت کھولیں اور نائن الیون کے الفاظ درج تھے۔