"کسی بھی کھلاڑی کو تبدیل کرنا کپتان کا حق ہے"



کراچی (24 نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہناہےکہ کسی بھی کھلاڑی کوتبدیل کرنا کپتان کا حق ہے، وزیراعظم عمران خان نے وزارتیں دیتے وقت کہا تھا کام نہ کرنے والاگھرجائےگا۔

 ادارہ برائے امراض اطفال میں کینسر سے متاثرہ بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا اٹھارویں ترمیم کے تحت تینوں اسپتال وفاق اپنے کنٹرول میں لے گا انہوں نے چائلڈ ایڈ فاؤنڈیشن کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اسپتال میں اسی طرح طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہے گی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا اندرون سندھ سے علاج کے لئے آنے والے لوگوں کی رہائش کو مدنظر رکھتے ہوئے شیلٹرہومز بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان نےسب کو وزارتیں دی تھی جومنصفانہ طریقےسے اپنےفرائض انجام نہیں دے گا وہ گھر جائے گا۔

گورنرسندھ کا  مزید کہنا تھاکہ دارالصحت اور کورنگی گورنمنٹ اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت اورجوڈاکٹرجرم میں ملوث ہیں انکے کے خلاف فوری طورپرآئی جی سندھ کوایکشن لینے کے احکامات جاری کردیئےگئےہیں۔