وزیراعظم کی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا


اسلام آباد(24نیوز) سولہ رکنی وفاقی کابینہ کے وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، ایوان صدرمیں ہونے والی تقریب میں اپوزیشن شریک نہ ہوئی۔
 وفاقی کابینہ نے ایوان صدرمیں ہونے والی پروقارتقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزراء سے حلف لیا، وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں موجودتھے. حلف لیتے ہوئے وزراء کے شارٹس آواز کیساتھ پانچ مشیروں سمیت کابینہ ایوان صدرسے وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچے گی، جہاں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پہلا اجلاس ہوگا، جس میں پہلے 100 روزہ حکومتی اہداف طے کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ شب قوم سے خطاب میں اپنی حکومت کی ترجیحات  اعلان کرچکے ہیں،  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسی حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔