ہر طرح کی کامیابی اللہ کی وحدانیت اور حضور کی رسالت میں پنہاں ہے: خطبہ حج


مکہ مکرمہ(24نیوز)  حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیا۔

مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیا، خطبہ میں انہوں نے کہا کہ تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم فلاح پاسکو, اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھراؤ, اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے.انھوں نے کہا کہ اسلام کی بنیاد اور عظمت توحید ہے،  اللہ نے آسمان کو تمہاری لئے چھٹ اور زمین کو فرش قرار دیا، تمام انبیا نے اللہ کی وحدانیت کی تعلیم دی۔

امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ مسلمانوں کو حکم ہے کہ اللہ اور اس کی رسول کی اطاعت کریں،  اللہ نے وحدانیت پر یقین رکھنے والوں کو کامیابی کی نوید سنائی ہے،  حضور اکرم کو تمام انسانیت کی بھلائی اور رہنمائی کیلئے بھیجا گیا،  اللہ کے احکامات پر عمل کرنا ہی حضور کی تعلیمات کا حصہ ہیں
اللہ کا شریک ٹھرانے والوں کا انجام برا ہوگا، ہر طرح کی کامیابی اللہ کی وحدانیت اور حضور کی رسالت میں پنہاں ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ قرآن مجید میں نماز قائم کرنے کا حکم دیا گیاہے،  اللہ کا وعدہ ہے کہ اس کی راہ میں خرچ کرنے کا صلہ ضرور ملے گا، قرآن مجید میں اللہ کی توحید کا کثرت سے ذکر کیا گیا ہے،نماز ہر طرح کی برائی سے روکتی ہے، اللہ کا وعدہ ہے کہ تماری نیکیوں کو ضائع نہیں کیا جائے گا، اللہ نے مسلمانوں پر روزے فرض کئے، اللہ نے فرمایا حج کرنے والا گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے، رسول اللہ کی زندگی انسانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔