کراچی میں کانگو وائرس کی وبا پھیل گئی

کراچی میں کانگو وائرس کی وبا پھیل گئی


کراچی (24نیوز)  کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی ،جس کے بعد  شہر قائد میں کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی.

کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، جناح ہسپتال میں زیر علاج 23 سالہ نوجوان سلمان کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا ۔جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کا شکار ہونے والے 23 سالہ سلمان کو تین روز قبل شدید بخار میں ہسپتال لایا گیا تھا، نوجوان کے مختلف اعضا سے خون بہہ رہا تھا ۔ محکمہ صحت نے بھی جناح اسپتال میں زیرعلاج 23 سالہ سلمان میں کانگوکی تصدیق کردی ہے ۔

محکمہ صحت سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام اورقصاب جانوروں کی دیکھ بھال کے دوران احتیاط کریں ۔ جانور پر لگے مخصوص چیچڑ کے کاٹنے سے انسان میں کانگو وائرس منتقل ہوتا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔