درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں

درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں


اسلام آباد ( 24نیوز )  پورے ملک کی طرح اسلام آباد میں بھی پاکستان کو سرسبز اور شاداب بنانے کے لیئے اسلام آباد کے مختلف جگائوں پر 8 ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں میں متاثر ہونے والے دس ملکوں میں شامل ہوچکا ہے جہاں پر بڑہتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے ماحول پر اچھا خاصہ اثر ہورہا ہے۔ اسلام آباد کے نجی مال کی جانب سے آلودگی سے بچنے کے لیئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 8 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں پریڈ گرائونڈ میں ہونے والی مہم میں حصا لینے والے افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑہتی ہوئی آلودگی سے بچنے کے لیئے درخت لگانا لازمی بن گیا ہے۔

بڑوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچے بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصا لے رہے ہیں بچوں کا کہنا تھا کہ درخت لگا کر ماحول کو بہتر بنا رہے ہیں۔ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں، جو نا صرف ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔