عیدالاضحی کی آمد پر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

عیدالاضحی کی آمد پر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ


24نیوز : عیدالاضحی کےموقع پرپشاورکی سبزی منڈیوں میں سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ۔ انتظامیہ ودیگرمتعلقہ حکام سبزیوں کےبڑھتی ہوئی قیمتوں پر خاموشی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کےموقع پر پشاورکےسبزی مارکیٹوں میں دکانداروں نےسبزیوں کی قیمتیں بڑھادیں۔ عید پر استعمال ہونے والی سبزیاں ٹماٹر، مرچ ، لیموں لہسن اورادرک کی قیمتوں میں 20 روپےسےزائدکا اضافہ ۔ جبکہ دیگرسبزیوں میں 10 سے 15 روپے بڑھا دیئے گئے۔ شہری مہنگائی کے بھوت سے ہیں پریشان۔

سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگا خریدا ہے جس کے باعث مہنگا فروخت کرتے ہیں۔ ماضی کی طرح اسی مرتبہ بھی ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول ودیگرمتعلقہ حکام سبزی فروشوں کےسامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔