جج ویڈیو سکینڈل:مریم نواز کا ایف آئی اے کو جواب،اہم انکشاف

جج ویڈیو سکینڈل:مریم نواز کا ایف آئی اے کو جواب،اہم انکشاف


لاہور(24 نیوز)جج ویڈیو سکینڈل، مریم نواز کا ایف آئی اے کو جواب،اہم انکشاف سامنے آگیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایف آئی اے کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ6 جولائی کی پریس کانفرنس ناانصافی عوام کے سامنے لانے کیلئے کی, ناصر بٹ ن لیگ لندن کا سینیئر نائب صدر ہے,میرا ناصر بٹ سے رابطہ کم رہتا تھا, جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کے لئے ناصر بٹ کو میں نے نہیں کہا,ناصر بٹ نے اپنی مرضی سے ویڈیو بنائی۔

مریم نواز   نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی جو ویڈیو پریس کانفرنس میں دکھائی گئی وہ ایڈٹڈ نہیں تھی,ناصر بٹ نے ارشد ملک کی ویڈیو اس دن مجھے فراہم کی جب میاں صاحب جیل جارہے تھے, ناصر بٹ نے مجھے بتایا کہ ویڈیو دو آلات سے ریکارڈ کی گئی,جس بندے نے ارشد ملک کے گھر ویڈیو بنائی اس کو نہیں جانتی, مجھےناصر بٹ نے ایک بغیر سم والے موبائل فون کے ذریعے ویڈیو فراہم کی۔

انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ ویڈیو کی اصل کاپی ناصر بٹ کے پاس ہے,میرے پاس نہیں, پریس کانفرنس کے دوران جس لیپ ٹاپ کے ذریعے ویڈیو دکھائی گئی وہ واپس ناصر بٹ لے گیا ہے, جج ارشد ملک کی نازیبا ویڈیو میرے پاس نہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer