پشاور: اسلامیہ کالجیٹ سکول میں سہ روزہ کتب میلے کا آغاز


پشاور (24نیوز) اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاورمیں تین روزہ کتب میلے کا آغاز، میلے کا احتمام اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طلبہ کے لیے پشاور کے اسلامیہ کالجیٹ سکول میں تین روزہ کتب میلے کا آغاز ہو گیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے سجائے گئے اس میلے میں نصابی اور غیر نصابی ہزاروں کتب رکھی گئیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کتب میلے لگنے چاہئیں تاکہ طلبہ کو ارزاں قیمتوں پر کتابیں دستیاب ہو سکیں جبکہ دوسری طرف شرکا نے بھی میلے کے حوالے سے اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو کورسزکے علاوہ دیگر کتابیں پڑھنے کا موقع بھی ملے گا۔