بھارتی جارحیت جاری، خاتون سمیت تین کشمیر شہید


شوپیاں (24 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ تھما، قابض فوج نے خاتون سمیت تین کشمیری شہید کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں میں شدت آ گئی۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی سورماؤں نے کریک ڈاؤن کیا۔ گھر گھر تلاشی لی اور جعلی مقابلے میں دو کشمیری شہید کردئیے۔

شہادتوں کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج بن گئے۔  فورسز نے مظاہرین پرشیلنگ اورفائرنگ کی جس سےایک خاتون شہید اور  متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

شہداء کی نمازجنازہ میں انسانوں کا سمندرامڈ آیا۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔