برف پوش پہاڑوں کا راجا، برفانی چیتے کی نسل کو خطرہ


اسلام آباد (24نیوز) بلی اور اس کے خاندان کے شیر اور چیتے سے انسان کی دلچسپی ہمیشہ سے رہی ہے, برف پوش پہاڑوں کے راجا برفانی چیتے کی نسل کو بچانے کے لئے حکومت نے کوششیں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف کو فکر لگ گئی ، کیونکہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان برفانی چیتے کی نسل کم ہونے لگی,اسلام آباد میں اسی حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین نے یقین دلایا کہ مناسب حکمت عملی کے ذریعے اس نسل کو بچالیا جائے گا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے 12ممالک میں پایا جانے والا یہچیتا اکیلے رہنا پسند کرتا ہے کہا جاتا ہے کہ یہ چیتا انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف بابر خان نے ٹوئنٹی فورنیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برفانی چیتے کی نسل کو بچانے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں،یہ شعور بھی اجاگر کیا جا رہا ہے کہ یہ چیتا انسانوں کے لئے خطرے کا باعث نہیں۔

واضح رہے کہ لمبی دم کے ساتھ نہایت پرکشش نظر آنے والا   برفانی چیتا گلگت بلتستان کے علاوہ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں :