پاکستان نے امریکی ڈومور کے مطالبے میں نو مور کردیا


اسلام آباد (24نیوز) پاکستان نے ایک بار پھر امریکی ڈومورکے مطالبے میں نو مور کردیا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی حکمت عملی پر پاکستان کا دوٹوک جواب، امریکی صدر کے الزامات مسترد، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہونے کے باوجود اقدامات کی نفی کی گئی۔

الٹا پاکستان پر پراکسی وار مسلط کی گئی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کئے ہیں, ترجمان دفتر خارجہ نے کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال علاقائی استحکام کے لئے خطرہ ہے۔ امریکہ کی موجودگی میںافغان سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک جوہری ہتھیاروں کی بات ہے، اس کے لئے مضبوط کمانڈ ان کنٹرول سسٹم ہے جس کی بدولت کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

ویڈیو دیکھیں :