بلاول بھٹو آج 10 شہروں میں ویڈیو خطاب کریں گے


کراچی (24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری آج بھی جیالوں میں جنوں جگائیں گے، بلاول بھٹو زرداری کراچی سمیت سندھ کے 10 شہروں میں وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمیں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کارکناں سے رابطہ میں رہنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی پیپلز پارٹی کے جوان سال چیئرمیں کراچی سمیت سندھ کے دس شہروں میں کارکناں کے درمیاں ہونگے۔

شیڈول کے مطابق آج شام 6 بجے بلاول بھٹو زرداری لیاری فٹبال گراؤنڈ چاکیواڑہ میں جیالوں کا لہو گرمائیں گے،شام 6 بجے ہی ضلع جامشورو کے شہر مانجھند، ضلع ٹنڈو الہیار کے شہر چمبڑ، ضلع سکھر کے شہر کندھرا اور ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں جیالوں سے خطاب کریں گے جبکہ شام ساڑھے 6 بجے ضلع عمرکوٹ ضلع کے شہر سامارو میں بھی وڈیو لنک سے کارکناں سے خطاب کرینگے۔

اس سے قبل شام 5 بجے بلاول بھٹو زرداری بینظیر پارک جیکب آباد اور ضلع لاڑکانہ کے شہر باقرانی میں جیالوں سے مخاطب ہونگے جبکہ ساڑھے 5 بجے ضلع نوشہرورو فیروز کے شہر بھریا سٹی میں بھی بلاول بھٹو زرداری کارکناں سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا آج کے دن آخری خطاب رات 9 بجے ضلع سانگھڑ کے شہر شہداد پور میں ہوگا، جہاں پر وہ جیالوں کا سرد ہوائوں میں لہو گرمائیں گے۔